نوازشریف سویلین بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  نوازشریف سویلین بالا دستی کی جنگ لڑ رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے12اکتوبرکے یوم سیاہ پر ایک بیان میں کہاکہ12اکتوبر 1999کو ڈکٹیٹر نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹایا۔1999میں میاں نوازشریف کوپاکستان کے عوام نے دوتہائی اکثریت سے وزیر اعظم منتخب کیا۔ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمہوریت پر شب خون مارا،میاں نوازشریف نے امریکہ کی پانچ ارب ڈالر کی آفر کو ٹھکراکر 6 ایٹمی دھماکے کیے۔انہوں نے مزید کہامیاں نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور موٹروے جیسا تحفہ دیااس کے جواب میں ایک ڈکٹیٹر نے پاکستان سے اس کی ترقی چھین لی۔میاں نوازشریف 20سال پہلے بھی 12اکتوبر کو پاکستان میں سویلین بالادستی کی جنگ لڑرہے تھے اور20سال بعد بھی نوازشریف سویلین بالادستی اور عوام کے ووٹ کے تقدس کی جنگ لڑ رہے ہیں۔نوازشریف کا آج بھی ڈکٹیٹر مشرف کی باقیات سے مقابلہ ہے۔
عظمیٰ بخاری