پاکستان نے دنیا بھر میں مودی کے ظلم اور جبر کو اجاگر کیا،شاہد صدیق
لاہور (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘ پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پور ی دنیا میں مو دی کے ظلم‘ جبر اور تشدد کو پاکستان نے اجا گر کیا ہے، کپتان مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آ خری حد تک جا ئیں گے، وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں انسا نی ہا تھو ں کی زنجیر بنوا کر پور ی دنیا کو مسئلہ کشمیر پر متو جہ کیا ہے، انڈیا کی بر بادی اور کشمیر یو ں کی آزادی کے دن شروع ہو چکے ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کی کامیا ب خارجہ پا لیسی کے باعث آج پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر با ت ہو رہی ہے، پاکستان اپنے کشمیری بھا ئیو ں کو کسی حا ل میں بھی تنہا نہیں چھو ڑے گا، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان اپنی شہ رگ کی حفا ظت اپنی جان کی بازی لگا کر بھی کرے گا، انہو ں نے کہاکہ پاکستان کی بہادر افواج د شمن کے عزائم کوخاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں پاک فوج سر حدو ں کی جس طرح حفا ظت کررہی ہے پور ی قوم کواس پر فخر ہے، پاک فوج کاہر سپا ہی ہمار ی آ نکھو ں کا تارا ہے، دشمن جنگ کی غلطی نہ کرے جنگ ہو ئی تو د شمن کو ایسا سبق سیکھا ئیں گے کہ اس کی نسلیں یاد کریں گی۔