ڈپٹی کمشنر کا دورہ شاہدرہ ہسپتال انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا

  ڈپٹی کمشنر کا دورہ شاہدرہ ہسپتال انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے گورنمنٹ ٹیچنگ شاہدرہ ہسپتال اور یو سی 04 کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اے سی سٹی فضل ربی چیمہ بھی ہمراہ تھے۔انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیااور مریضوں سے لی سہولیات کے بارے میں دریافت کیااورمریضوں کے لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ڈی سی لاہور محمداصغر جوئیہ نے یو سی 04 میں ڈینگی کے حوالے سے سے ان ڈور سروئلنس اورٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ڈی سی لاہورنے گھروں کی چھتوں اور اردگرد پانی کھڑا نہ کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے متعلق حفاظتی تدابیر کو اپنائیں۔ڈی سی لاہور محمد اصغر جوئیہ نے کہا کہ یوسی04 حساس ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -