دو ماہ سے جاری کرفیو کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے،نذیر خان

  دو ماہ سے جاری کرفیو کشمیریوں کی نسل کشی کے مترادف ہے،نذیر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک جوانان پاکستان لاہور کے صدر نذیر احمد خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری کرفیو کشمیریوں کی اجتماعی نسل کشی کے مترادف ہے،مسئلہ کشمیر سے متعلق عالمی حمایت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، عالمی میڈیا اس مسئلے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے زیادہ رپورٹنگ کرے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے، متحرک سفارتکاری کے ذریعے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر بھر پور انداز سے اجاگر کیا ہے، مسئلہ کشمیر پر عمران خان کی جدو جہد تاریخ کاحصہ بنے گی،کشمیر میں جاری بھار تی مو دی قصا ئی کے ظلم و ستم دیکھ کر دل خو ن کے آ نسو روتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ مو جو دہ حکومت کی کامیاب خارجہ پا لیسی سے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیراہمیت اختیار کر چکا ہے پاک فوج کی کامیا ب حکمت عملی سے د شمن کے عزائم خاک میں مل چکے ہیں،کشمیرمیں بھار ت زیادہ دیر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتابھار ت کو کشمیر سے نکالناپڑے گا اور کشمیریو ں کوآزادی دینا پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پور ی دنیا میں مو دی کے ظلم، جبر اور تشدد کو پاکستان نے اجا گر کیا ہے، پاکستان کی کامیا ب خارجہ پا لیسی کے باعث آج پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر با ت ہو رہی ہے، پاکستان اپنے کشمیری بھا ئیو ں کو کسی حا ل میں بھی تنہا نہیں چھو ڑے گا، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان اپنی شہ رگ کی حفا ظت اپنی جان کی بازی لگا کر بھی کرے گا۔
نذیر خان