مسلم لیگ(ن)آزادی مارچ میں ضرور حصہ لے گی،سیف الملوک

  مسلم لیگ(ن)آزادی مارچ میں ضرور حصہ لے گی،سیف الملوک

لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن صو با ئی اسمبلی ملک سیف الملو ک کھو کھر نے کہا کہ ن لیگ پارٹی قائد کی ہدایات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں حصہ ضرور لے گی، میا ں محمد نوا ز شریف کا بیا نہ وو ٹ کو عزت دو مسلم لیگ ن کا بیا نہ ہے مسلم لیگ ایک مضبو ط جما عت ہے دھڑے بند یو ں کی خبریں محض افو ا ہیں ہیں ان میں کسی قسم کی کو ئی حقیقت نہیں ہے سلیکٹڈ عمران خا ن کے اقتدار کے پہلے 13 ماہ میں تبدیلی نہیں تباہی ہوئی ہے مو جو دہ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے۔ ان خیلا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ میں ورکرز سے میٹنگ کے دوران کیا۔انہو ں نے کہا کہ ن لیگ پارٹی قائد کی ہدایات کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں حصہ ضرور لے گی انہو ں نے کہا کہ میا ں محمد نوا ز شریف کا بیا نہ وو ٹ کو عزت دو مسلم لیگ ن کا بیا نہ ہے مسلم لیگ ایک مضبو ط جما عت ہے دھڑے بند یو ں کی خبریں محض افو ا ہیں ہیں ان میں کسی قسم کی کو ئی حقیقت نہیں ہے۔ انہو ں نے مذید کہا کہ سلیکٹڈ عمران نیازی کے اقتدار کے پہلے 13 ماہ تبدیلی نہیں تباہی ہوئی ہے،عوام بھو ک اور افلا س سے مر رہی ہے مو جو دہ حکومت سول آمریت کی بدترین شکل ہے۔ انہو ں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پرعالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا، عالمی برداری کو بھارت کے اقدام کا نوٹس لینا ہوگا۔بھارت کے اس غیر قانونی اقدام سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا نہیں جا سکتا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...