حکومت ریونیو میں اضافہ کے لئے تاجروں کے ساتھ مشاور ت کرے

حکومت ریونیو میں اضافہ کے لئے تاجروں کے ساتھ مشاور ت کرے

  

لاہور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے لالہ یاسر نصیر نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو حکومتی ٹیکس اقدامات پر شدید تحفظات ہیں جس کے باعث آج تاجر برادری اسلام آباد میں احتجاج کرتے ہوئے نظر آتی ہے سوال یہ ہے کہ اس سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہو رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت شناختی کارڈ کی شرط پر ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں ہے،ملکی ریونیو میں اضافے کے لئے حکومت کو تاجر برادری کے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لئے ان کی مشاورت سے پالیسی مرتب کرنا ہو گی تاکہ ملکی معیشت بھی بہتری کی جانب گامزن ہو سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -