پرنسپل پی جی ایم آئی نے جنرل ہسپتال میں ہڑتال کے دوران خود آپریشن کئے

پرنسپل پی جی ایم آئی نے جنرل ہسپتال میں ہڑتال کے دوران خود آپریشن کئے

  

لاہور(پ ر)پرنسپل پی جی ایم آئی و معروف گائنا کالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ہفتہ کے روزجنرل ہسپتال میں حاملہ خواتین کے خود سی سیکشن آپریشن کئے ان کے بر وقت اقدا م سے ماں اور بچہ کی زندگیاں محفوظ ہونے کے علاوہ کئی خاندانوں نے سکھ کا سانس لیا اور ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ حاملہ خواتین کو فوری علاج معالجہ اور ضرورت کے مطابق سرجری کی سہولت فراہم کرنا ڈاکٹر کی اولین فریضہ ہے اسے کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ مریضوں کے لواحقین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کے باعث آپریشنز میں تاخیر ہو رہی تھی تاہم پرنسپل نے سینئر لیڈی ڈاکٹرز کے ہمراہ یہ ذمہ داری سر انجام دی۔

وارڈ میں موجود افراد نے بھی ہسپتال کے سربراہ کے اس مریض دوست اقدا م پر مسرت کااظہار کیا اور معالجین کو دعائیں دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -