وزیر اعظم کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کی دوستی مضبوط ہو گی،عمران سلیمی
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئرمرکز ی رہنما چوہدری عمران سیلمی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چین کے دورے پر ملنے والی پذیرائی قابل ستائش اور لائق تحسین ہے جس کی وجہ سے پاک چین دوستی مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی، چین ہمارا دیرینہ ہمسائیہ ملک ہے۔ اور چین کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ خطے کی صورتحال میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو کشمیر کی صورتحال پر بھی دور رس نتائج مرتب کرے گا، کشمیر صرف پاک بھارت نہیں بلکہ پورے خطے کا مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ میں چین کی کشمیریوں کی حمائیت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کشمیر کے مسئلے پر چین خطے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ وزیر اعظم عمران خان ملکی ترقی کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اُن کا دورہ چین اس سلسلے کی ایک کڑی ہے وزیر اعظم کے بیرونی دورے ملکی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوں گے، چین اور پاکستان کے درمیان اعتماد کا مضبوط رشتہ قائم ہے۔
عمران