ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس اور آرٹس کیلئے داخلہ فیس کا شیڈول جاری

ایسوسی ایٹ ڈگری سائنس اور آرٹس کیلئے داخلہ فیس کا شیڈول جاری

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری ان سائنس/آرٹس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ2020ء کیلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق ایسو سی ایٹ ڈگری ان سائنس/آرٹس پارٹ ون سالانہ2020ء میں شرکت کے لیے(ریگولر امیدواروں) کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک26دسمبراور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ31دسمبرہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک7جنوری اور دستی فارم10جنوری تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔اسی طرح ایسو سی ایٹ ڈگری ان سائنس/آرٹس پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ2020ء میں شرکت کے لیے) پرائیویٹ امیدواروں)کیلئے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی آخری تاریخ بذریعہ ڈاک 29نومبراور دستی فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ5دسمبر ہے جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم بذریعہ ڈاک13دسمبر اور دستی فارم18دسمبرتک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -