فیروزوالہ میں قبضہ گروپوں کے خلافایکشن خوش آئند ہے،منذر عظیم

فیروزوالہ میں قبضہ گروپوں کے خلافایکشن خوش آئند ہے،منذر عظیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) امن کمیٹی فیروز والہ کے سرپرست، سابق ناظم یوسی 14 منذر عظیم نے کہا ہے کہ ڈی ایس پی فیروز والہ یعقوب اعوان کی جانب قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائیاں احسن اقدام ہے۔ ڈی ایس پی کے بروقت اقدامات سے انصاف کے منتظر حق داروں کو ان کا حق مل رہاہے اور بے گھر افرادکو ان کے پلاٹس واپس مل رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے امن کمیٹی فیروز والہ کے اجلاس کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے ڈی ایس پی فیروز والہ یعقوب اعوان اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا گیا اورامید ظاہر کی گئی کہ اگر پولیس دیانتداری سے فرائض سرانجام دے تو بڑے سے بڑے جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور شریف، کمزور لوگوں کو باآسانی انصاف مل سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -