ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں

  ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے نائب صدر قاضی ندیم کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کو ٹیکسٹائل صنعت کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت تمام مسائل کو سامنے رکھ یر اہداف مقرر کرے اور مقررہ اہداف کے حصول کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرا کر ٹیکسٹائل برآمدات کو تیزی سے فروغ دینے کی عمدہ صلاحیت رکھتا ہے تاہم توانائی کی قلت، امن و امان کہ بہتر صورت حال نہ ہونے اور کئی دوسرے مسائل برآمدت کو فروغ دینے میں رکاوٹ بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بنگلہ دیش2019 میں 34.6 ارب ڈلر کی گارمنٹس برآمدت حاصل کر سکتا ہے تو پاکستان اس سے کہیں بہتر برآمدت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔