پوری پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،عبدالسمیع

  پوری پاکستانی قوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے،عبدالسمیع

  

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماراناعبدالسمیع نے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی ان کشمیری بہنوں، بیٹیوں، بھائیوں اور بچوں کو جو دو ماہ کے کرفیو کے باوجود ثابت قدم ہیں اور بھارتی فوج کا کوئی بھی ظلم و ستم ان کے جذبہ اور جوش کو کم نہیں کر سکتا۔ انہیں جب بھی موقع ملتا ہے وہ پاکستانی پرچم اوڑھ کر سینوں پر گولیاں کھانے کیلئے باہر نکل آتے ہیں۔انہوں نے مز ید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت جس طرح کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ہماری جماعت ان کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو بھارتی چنگل سے نجات مل جائے گی۔کر فیو،فوجی محاصرے اور پابندیوں کے باعث کشمیریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، 239 کشمیری اترپردیش کی جیلوں میں جبکہ 104ہریانہ کی جیلوں میں نظربند ہیں ۔

عبدالسمیع

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -