مظفر گڑھ‘ نامعلوم افراد کا مشیر وزیراعلیٰ خرم سہیل لغاری کی گاڑی پر حملہ

    مظفر گڑھ‘ نامعلوم افراد کا مشیر وزیراعلیٰ خرم سہیل لغاری کی گاڑی پر حملہ

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار)  مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خرم سہیل لغاری کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، مشیر وزیراعلیٰ کے مطابق رات جب وہ لاہور سے واپس اپنے گھر جتوئی جا رہے تھے نامعلوم افراد نے روڈ پر گاڑی روکنے کیلئے رات 1 بجے کے قریب علاقہ محب دربار جہانیہ تھانہ خان گڑھ کنکر پھینکے ہوئے تھے تاہم انہوں نے گاڑی نہ روکی اور گاڑی زیادہ تیز سپیڈ سے اس موقع سے بھگائی، تاہم ان کو اس کے بعد دو فائر کی آواز آئی، اسی واقعہ میں اللہ کے کرم سے وہ اور ان کی گاڑی محفوظ رہی، اسی وقوعہ کی اطلاع بذریعہ 15 پولیس کو ملی(بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

، اس اطلاع پر گشت پر موجود ایلیٹ فورس کی گاڑی، انچارج چوکی مونڈکا، ایس ایچ او شاہجمال، ایس ایچ او خان گڑھ اور ایس ڈی پی او صدر سرکل موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے ملزمان تک پہنچنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -