لودھراں اڈا پرمٹ ‘ مستحق مرد و خواتین میں پولٹری یونٹس تقسیم کرنیکی تقریب

  لودھراں اڈا پرمٹ ‘ مستحق مرد و خواتین میں پولٹری یونٹس تقسیم کرنیکی تقریب

  

لودھراں(نما ئند ہ پا کستا ن )صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے کہاہے کہ گھریلو مرغبانی کا منصوبہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا غربت کے خاتمے کی ابتداءہے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ مرغبانی اور انڈے سے جہاں دیہی وشہری آبادی کو خالص خوراک میسر آئے گی وہاں صحت عامہ کا معیار بھی بلند ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اچھی خوراک انسانی اوسط عمر میں بھی اضافہ کا باعث ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے لودھراں کے نواح اڈا پرمٹ پر محکمہ لائیو سٹاک کے زیر اہتمام منعقدہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

 ایک بہت بڑے مرد و خواتین کے اجتماع میں درخواست گزاروں میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما جہانگیر خان ترین ، رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں، صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ، سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر نبیل احمد اعوان،ڈپٹی کمشنر عمران قریشی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر، رانا اعجاز نون ایم پی اے، علی احمد خاکوانی ایم پی اے ، پارٹی کے دیگر رہنما نواب امان اللہ خان ، طاہر ملیزئی ، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، طاہر امیر غوری ، رانا ارسلان خان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیر ی ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے مزیدکہاکہ گھریلو مرغبانی کے اس منصوبے سے نچلی سطح پر غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ لائیو سٹاک مرغبانی کے لئے آپ کی ہر طرح سے رہنمائی و مدد کےلئے ہر وقت تیار ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار اور زمیندار ان گھریلوں منصوبوں سے استفادہ کریں اور پاکستان کو متوازن غذا کی طرف گامزن کرنے میں حکومت کے شانہ بشانہ چلیں ۔ قبل ازایں سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر نبیل احمد اعوان نے بتایاکہ پنجاب میں اب تک 23ہزار درخواستیں پولٹری یونٹس کے حصول کےلئے موصول ہوئیں جنہیں ہم شفاف طریقے سے پولٹری یونٹس تقسیم کر رہے ہیں ۔ تقریب سے رکن قومی اسمبلی میاں شفیق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کسانوں کےلئے سہولیات اور سبسڈی کا مطالبہ کیا۔ بعدازاں صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک نے مستحق مر د و خواتین درخواست گزاروں میں پولٹری یونٹس تقسیم کیئے۔

تقریب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -