ڈیرہ میں نیا بوائز ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ

ڈیرہ میں نیا بوائز ڈگری کالج بنانے کا فیصلہ

  

ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان شہر میں نئے بوائز ڈگری کالج کے قیام اور گرلزڈگری کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن میں بی ایس کی کلاسوں کے اجراء کی منظوری دیدی یہ بات مشیر برائے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

صحت پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور سابقہ پوسٹ گریجویٹ بوائز ڈگری کالج کی عمارت کے غازی یونیورسٹی میں ضم ہونے کے باعث طلباء کو تعلیم کے حصول میں شدید مشکلات درپیش تھیں اور خصوصا ًنوجوانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر انہوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے ڈیرہ غازی خان شہر میں ایک نئے بوائز کالج کے قیام اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج برائے خواتین ماڈل ٹاؤن میں بی ایس پروگرام کے اجراء سے متعلق درخواست کی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھ کر ناصرف نئے بوائز کالج کے فوری قیام کی منظوری دی بلکہ جام پورروڈ پر نئے کالج کی عمارت کے  لیے نجابت والا کے مقام پر 76 کنال اراضی بھی دینے کی منظوری دیدی اور بچیوں کی اعلی تعلیم کے لیے خصوصی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ماڈل ٹاؤن گرلز کالج میں بی ایس کی کلاسوں کے اجراء کی بھی منظوری دیدی انہوں نے کہا کہ گرلزکالج ماڈل ٹاؤن میں بی ایس پروگرام کے اجراء اورنئے بوائز کالج کے قیام سے ڈیرہ غازی خان کے طلباء وطالبات کو تعلیم کی بہترین اور جدید سہولیات میسر آئینگی انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نے نئے بننے والے بوائز ڈگری کالج کی عمارت کی تعمیر کے لیے مرحلہ وار فنڈز کااجراء بھی کردیا محمد حنیف خان پتافی کا مزید کہناتھاکہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازی خان کی پسماندگی اور سابقہ اداوار کی محرومیوں کے خاتمہ پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے اورانشااللہ بہت جلد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں ہم جنوبی پنجاب خصوصاً ڈیرہ غازی خان کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات فراہم کرکے اپنے شہر کو لاہور سمیت دیگر ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لاکھڑا کرینگے۔

کالج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -