شہریوں کی تکالیف کا بھرپور ازالہ کیا جائیگا‘ اورنگزیب خان کھچی
میلسی(سپیشل رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ تحصیل میلسی اور ملحقہ علاقوں میں جاری بجلی کے وولٹیج کی کمی کے مسئلے کو حل کرنے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)
کیلئے میری استدعا پر وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بھر پور دلچسپی لیتے ہوئے میپکو چیف ملتان کو مسئلہ فوری حل کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس ای وہاڑی الطاف قادر کی سربراہی میں میپکو کی ٹیم نے قائد اعظم سولر پارک میں موجود 220 کے وی کے گرڈ اسٹیشن سے نئی ٹرانسمیشن لائن بچھانے کا کام مکمل کر لیا ہے اور آئندہ چند روز میں اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان خود آ کر کریں گے انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کا حل ہماری ذمہ داری ہے اور شہریوں کی تمام تکالیف کا بھر پور ازالہ کیا جائیگا اس منصوبے کی تکمیل سے تحصیل میلسی سمیت دیگر ملحقہ تحصیلوں میں جاری زائد لوڈ شیڈنگ اور وولٹیج کی کمی کا مسئلہ حل ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ شہریوں سے کیئے جانیوالے تمام وعدے پورے کریں گے اور جلد ہی میلسی کیلئے مزید ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ملے گی۔
اورنگزیب