وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں صفائی مہم پر عدم اطمینان کا اظہار،غیر قانونی تعمیرات بند کرنے کا حکم

  وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی میں صفائی مہم پر عدم اطمینان کا اظہار،غیر قانونی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(آئی این پی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایس بی سی اے کے ملبہ کی ریگولرائزیشن کے اقدامات کررہے ہیں، غیرقانونی تعمیرات ہرصورت بند کی جائیں اور قانونی تعمیرات کا ملبہ تعمیر کرنیوالا خود اٹھائے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں صفائی مہم سے متعلق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم مہینے کی مہم کے آخری ہفتے میں جارہے ہیں، چاہتا ہوں اس مہینے کے اختتام تک صفائی کا کام برقرار رہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے صفائی چاہیے، سوئپربھرتی کرنا ایس ڈبلیو ایم اے کا کام ہے اگر چینی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)


کام نہیں کررہے توایکشن لیں، مجھے صفائی نظرآنی چاہیے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے کے پاس صفائی کا سٹاف نہیں ہے اور تین ہزار ڈسٹ بن کی ضلع جنوبی میں قلت ہے۔وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی ٹی ایس سے 25 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جارہا ہے، محمودآباد کی جی ٹی ایس سے کچرا اٹھالیا ہے اب اس کو بند کررہے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 6ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ پہنچا چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ 2362 صفائی کا عملہ برخاست کیا جاچکا ہے صرف 100 ورکر کام کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ