لیاقت پور‘ پائپ لائن پھٹنے سے گیس سپلائی بند‘ چولہے ٹھنڈے

    لیاقت پور‘ پائپ لائن پھٹنے سے گیس سپلائی بند‘ چولہے ٹھنڈے

  

لیاقت پور(نامہ نگار)سیوریج لائن کی مرمت کے دوران سوئی گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔ شہر بھر میں گذشتہ شام سے گیس کی سپلائی مکمل طورپر بندہو گئی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ شام چوک گھنٹہ گھر میں سیوریج لائن کی صفائی و مرمت کیلئے کام جاری تھا کہ ایکسی ویٹر کا بلیڈ لگنے سے قریب سے گزرنے والی چار انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی۔ جس پر محکمہ سوئی گیس نے پورے شہر کو گیس کی سپلائی بند کردی۔(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

 11اکتوبر شام ساڑھے 7 بجے بندہونے والی گیس آج شام گئے تک بحال نہیں ہوسکی تھی۔ محکمہ سوئی گیس نادرن گیس پائپ لائنز کے ذرائع کے مطابق لائن مرمت کا کام جاری ہے جو شام گئے تک مکمل کرلیاجائے گا۔ گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہر بھر میں گھروں کے چولہے ٹھنڈے رہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے ناشتہ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس کا رخ کیا۔ جبکہ بیشتر طلبہ و طالبات اور عام شہری ناشتے سے بھی محروم رہے۔ 

لائن پھٹ گئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -