چھاپے‘ بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے ریلوے مسافروں کو جرمانے

    چھاپے‘ بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے ریلوے مسافروں کو جرمانے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے نبیلہ اسلم نے گزشتہ دو روز کے دوران مختلف ٹرینوں پر چھاپے مار کے بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 14 ہزار سے زائد رقم وصول کرکے ریلوے خزانہ میں جمع کروا دی ہے،تفصیل کے مطابق گزشتہ (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

دو روز کے دوران ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے نبیلہ اسلم نے مختلف ٹرینوں پر چھاپے مارے،اس دوران بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 27 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 14340 روپئے وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کروا دئیے ہیں،اس دوران انہوں نے ڈائننگ کاروں کو بھی چیک کیا اور جرمانے عائد کئے جبکہ کچھ ڈائننگ کار منیجرز کو واررنننگ جاری کی،اس دوران ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے نبیلہ اسلم نے ٹرینوں میں سفر کرنے والے مسافروں کی شکایات سنی اور موقع پر حل بھی کروائیں۔