معاشی صورتحال سنگین‘ نعروں سے مسائل حل نہیں ہونگے‘جاوید ہاشمی

معاشی صورتحال سنگین‘ نعروں سے مسائل حل نہیں ہونگے‘جاوید ہاشمی

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ کھوکھلے نعروں سے مسائل حل کرنے کے دعویداروں نے ملک کو معاشی بدحالی کا شکار کر دیا ہے مولانا کے آزادی مارچ میں (ن) لیگ بھرپور شرکت کرے گی پارٹی قیادت کی پالیسی کے مطابق لیگی متوالوں کو گھروں سے نکلنا ہو گا خواتین پارٹی کا ہر اول دستہ ہیں وہ بھی اسلام آباد کا رخ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر سلطانہ شاہین اور قائم مقام سٹی جنرل سیکریٹری فہمیدہ چوہان سے اپنی رہائش (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

گاہ پی سی کالونی میں کی گئی ملاقات میں کیا مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ (ن) لیگ نے ہمیشہ جمہوریت کے استحکام، ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے سلسلے میں بھرپور جدوجہد کی ہے اور پارٹی قائدین سمیت کارکنوں نے قربانیاں بھی دی ہیں اور آج بھی پارٹی قائدین و کارکنان جیلوں میں صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں انتقامی کاروائیوں سے (ن) لیگ گھبرانے والی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سونامی کے سیلاب اور یوٹیلیٹی بلوں میں اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس کی وجہ سے عوام کی نگاہیں ایک بار پھر (ن) لیگ پر ہیں (ن) لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور عوام کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اپنا کردار ادا کرے گی۔

جاوید ہاشمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -