ڈیرہ ریجن میں اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن‘ 75 کروڑ کی اراضی واگزار

ڈیرہ ریجن میں اینٹی کرپشن کا کریک ڈاؤن‘ 75 کروڑ کی اراضی واگزار

  

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر انٹی کرپشن ریجن ڈیرہ غازیخان آغا محمد علی عباس نے کہا ہے کہ انٹی کرپشن ریجن نے گذشتہ ایک ہفتہ میں 75کروڑ روپے مالیتی سولہ ہزار پانچ سو چھیتر کینال سرکاری اراضی واگذار کرائی ہے جبکہ 21کروڑ 60لاکھ 79ہزار 499روپے کی ریکوری کی گئی ہے انہوں نے بتایا کہ رشوت لینے کے الزام میں دو سر کاری ملازمین کو 35ہزار روپے رشوت لیتے (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

ہوئے رنگے ھاتھوں گرفتار کیا گیا آغامحمد علی عباس نے بتا یا کہ انہوں نے چارج چھوڑ دیا ہے لیکن ڈیرہ غازیخان میں تعیناتی کے دوران انہوں نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کیئے انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اس ماہ 50انکوئریاں مکمل کی گئیں جبکہ 9کیس جنگلات کے گریڈ 18کے اختر جاوید اقبال کو گرفتار کیا آغا محمد علی عباس نے بتا یا کہ سابق وفاقی وزیر اویس احمد خان لغاری کو گناہ گار قرار دیتے ہوئے انکے خلاف جو ڈیشل ایکشن منظور کر کے کیس کا چالان عدالت میں بھجوا دیا گیا جسمیں میرٹ پر تفتیش کی گئی اب انکا فیصلہ عدالت کر ے گی انہوں نے مزید کہا کہ تبادلے ملازمت کا حصہ ہوتے ہیں تا ہم ڈیرہ غازیخان کے لوگ مجموعی طور پر اچھے ہیں اور ڈیرہ سے اچھی یادیں لیکر جا رہا ہوں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -