قانون کی حکمرانی‘ سائل کو انصاف فراہمی میرا مشن‘ عارف کمال نون
میلسی(سپیشل رپورٹر)پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے کہا ہے کہ وکلاء برادری کے تعاون اور بھر پور سپورٹ کے باعث پہلی بار جنوبی پنجاب کو پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کا عہدہ سونپا گیا جو جنوبی پنجاب با الخصوص تحصیل کہروڑ پکا اور تحصیل میلسی کیلئے ایک اعزاز ہے تا ہم یہ ذمہ داری پوری تندہی سے نبھانے کی کوشش کروں گا تا کہ وکلاء کاز کا وقار مزید بلند ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار ایسوسی ایشن میلسی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب میں کیا(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
انہوں نے کہا کہ 20 سال تک ضلع لودھراں میں وکلاء پریکٹس اور سیاست میں بھر پور حصہ لیا اور 2مرتبہ پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں بھی کامیابی ملی تمام کامیابیوں میں میلسی بار کا ہمیشہ اہم کردار رہا انشاء اللہ قانون کی حکمرانی اور سائل کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مثبت سوچ سے آگے بڑھنے کا مشن جاری رکھوں گا قبل ازیں صدر بار ملک اختر حسین ایڈووکیٹ نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور میلسی بار کی دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بھر پور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری حسن محمود شہزاد نے ادا کیئے جبکہ تلاوت حافظ شیر زمان اور ہدیہ نعت نذر محمد خان پاندہ نے پیش کیا تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج میلسی سہیل انجم، علی اکبر، شبیر حسین، محمد زاہد یوسف، خادم حسین، رانا محمد یاسر، اسسٹنٹ کمشنر ملک راشد نعمت، ڈی ایس پی ملک اعجاز حسین، ایس ایچ او سٹی عبد الباری گجر، صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی، ابراراحمد انصاری، اللہ رکھا بھابھہ، شاہد انجم پردیسی، سردار نور احمد خان ملیزئی، چوہدری محمد اسلم، مہر ظفر اقبال احمد، مرزا اطہر بیگ، میاں قمر الدین سفیر، میاں احسن منظور، قیصر ممتاز خیرپوری سمیت دیگر موجود تھے۔
پراسیکیوٹر جنرل