حسین آگاہی‘ رکشہ ڈرائیور پر تشدد‘ انسپکٹر معطل‘ انکوائری شروع

      حسین آگاہی‘ رکشہ ڈرائیور پر تشدد‘ انسپکٹر معطل‘ انکوائری شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  حسین آگاہی چوک پر رکشہ ڈرائیور کو  ٹریفک وارڈن نے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔جس پر خاتون چیف ٹریفک آفیسر نے انسپکٹر کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ حسین آگاہی چوک پر گزشتہ رکشہ ڈرائیور کو ٹریفک وارڈن نے کاغذات چیک کرنے کیلئے روکا۔جس پر دونوں کے درمیان توں تکرار ہوگئی۔اسی اثناء  میں ٹریفک وارڈن انسپکٹر مظہر جوتا موقع پر اگیا۔جس نے طیش میں آکر رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔تشدد کے معاملہ کی ویڈیو سوشل ویڈیو پر وائرل ہونے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

پر چیف ٹریفک آفیسر ہمانصب نے وارڈن انسپکٹر مظہر کو معطل کردیا ہے۔اور ساتھ ہی انکوائری شروع کردی ہے۔ جبکہ معاملہ کی انکوائری ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عطیہ جعفری کریں گی۔چیف ٹریفک افیسر کا کہنا ہے کہ  دوران ڈیوٹی وارڈن کو کسی پر تشدد کی اجازت نہیں ہے۔اور  انسپکٹر مظہر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -