پنجاب‘ آئندہ ماہ دس بڑے شہروں سے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع

پنجاب‘ آئندہ ماہ دس بڑے شہروں سے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ شروع

  

لودھراں (نما ئند ہ  پا کستا ن )صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مستحق لوگوں کو گھروں کی الاٹمنٹ کے کام کا آغاز لودھراں سے کردیاہے جس کی آج شفاف انداز میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات لودھراں میں نیاپاکستان ہاؤسنگ سکیم کی سائٹ چک نمبر100ایم میں قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین، رکن قومی (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

اسمبلی میاں شفیق آرائیں، صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ، ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ پنجاب لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر عمران قریشی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر، ڈاکٹر شیر محمد اعوان، طاہر امیر غوری، رانا ارسلان بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے مزیدکہاکہ ماضی میں مسٹر شوبازنے صرف ہاؤسنگ سکیمیں دیں آج وہ جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت شعبدہ باز اور جلد باز نہیں کہ اَدھوری سکیمیں چھوڑ دے اور ملک کا سرمایہ برباد کرے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہاؤسنگ سکیموں کے پراجیکٹ کی شفافیت کی وجہ سے بین الاقوامی فرمیں تعمیر کے لئے بہت دلچسپی لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فرموں کو اب یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ حکومت اور اس کے وزراء کوئی ککس بیک نہیں مانگ رہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دو لاکھ گھروں کی تعمیر دسمبر میں شروع ہو جائے گی اور اگلے ماہ پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، جہلم، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت دس بڑے شہروں میں بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیموں کا آغاز کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم سے جو وعدہ کیا ہے وہ پورا کر کے رہیں گے۔ا نہوں نے کہاکہ آج کی قرعہ اندازی گھر جیسے خواب کی تعبیر کے آغاز کا دن ہے۔ دریں اثنا ء انہوں نے کمپیوٹرائزڈقرعہ اندازی کا باقاعدہ آغاز کر کے خوش نصیب لوگوں کے ناموں اعلان کیا۔

منصوبہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -