لوہاری گیٹ‘ ڈاکوؤں کا شہری کے گھر دھاوا‘ زیورات‘ نقدی لوٹ کرفرار

لوہاری گیٹ‘ ڈاکوؤں کا شہری کے گھر دھاوا‘ زیورات‘ نقدی لوٹ کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی طلائی زیورات، اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ لوہاری گیٹ کے علا قہ میں نا معلوم افراد شیخ مبین کے گھر داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو یرغما ل بنا کر 11 لاکھ مالیت کے زیورات اور نقدی لے گئے۔تھانہ نیو ملتان کے علاقہ میں دو خواتین نے شاکر کے گھر سے 3 لاکھ مالیت کا زیور اور نقدی چرا لی۔شاکر کے مطابق اسکی ملازماوں نے چوری کی۔سٹی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)


 شجاعبا د کے علاقہ۔میں نا معلوم افرادنے رفیق کی دکان کے تالے توڑ کر 4 لاکھ سے زسئد مالیت کا سا مان لوٹ لیا۔تھانہ شاہ رکن عالم  کے علاقہ میں۔نامعلوم افراد نے اسحاق  کی آلٹو کار چوری کر لی۔سٹی جلالپو ر سے شجاعت کا بیل چوری ہو گیا۔حسیم آگاہی بازار سے طلحہ کی موٹرسا ئیکل چوری ہو گئی۔تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ سے طلحہ سمیت 5 کے مو بائل فون چوری ہو گئے۔منگل والا سے ظہور کی موٹرسا ئیکل چوری ہو گئی۔تھانہ قادر پو راں کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے خرم دے 75 سو رو پے اور مو بائل فون چھین لیا۔صدر شجاعبا د سے رفیق کی مو ٹرسا ئیکل چھین لی گئی۔چونگی نمبر 14 سے مبشر کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔چوک قزافی سے زوہیب کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔خانیوال روڈ سے ارشد کی مو ٹر سائیکل چوری ہوگئی۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے مخیر کی دکان کے کاونٹر سے  80 ہزار روپے چوری کر لئے۔ملتان پبلک سکول روڈ پر واقع بجی کمپنی کے ٹاور سے 4 بیٹریا  ں چوری ہو گئیں۔ملتان ایئر پورٹ پر نا معلوم شخص نے اکرم کی جیب سے 5 سو ریال چوری کر لئے۔تھانہ مظفر آباد کے علاقہ میں نا معلوم شخص نے  رمضان سے مو ٹرسائیکل چھین لی۔راجہ پور سے حسن کے جانور چوری ہوگئے۔بہاولپور بائی پاس سے نا معلوم شخص نے وزیر کے دفتر سے 50 ہزار اور گاڑی کہ رجسٹریشن بک چرا لی۔پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔