خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر  کرنیوالا نوسرباز گرفتار‘ تفتیش شروع

خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر  کرنیوالا نوسرباز گرفتار‘ تفتیش شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر نے والے شخص کو  پولیس نے  حراست میں لے لیا بتایا جاتا ہے کہ گلگشت پولیس نے دوران گشت گول باغ کے قریب ایک مشکوک شخص کو روکا جس  نے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کیا پولیس نے جب اس معاملے کی پڑتال کی تو معلوم ہوا ہوا کہ مذکورہ شخص کا نام معین گورمانی ہے جو کہ خود کو (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

حساس ادارے کا اثر ظاہر کر رہا تھا  درحقیقت ایک نوسرباز ہے جو شہریوں سے پیسے بٹورتا ہے پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ اسے حوالات منتقل کردیا گیاہے۔

تفتیش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -