کالے یرقان سے متاثرہ  3 افراد جاں بحق

  کالے یرقان سے متاثرہ  3 افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) کالے یرقان میں مبتلاتین افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ تفصیل کے مطابق کوٹ سبزل کے رہائشی 50سالہ محمدشعبان‘ دڑی سانگھی کا 60سالہ شاہ محمد اور رکن پور کا رہائشی 50سالہ محمدرفیق کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پر ورثائنے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کیلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ جبکہ 8متاثرین جن میں لیاقت پور کی رہائشی 60سالہ کندن بی بی‘ مستان شاہ کی 33سالہ نازیہ بی بی‘ چوک سریلی کی 28سالہ سائرہ بی بی‘ ترنڈہ سوائے خان کا 60سالہ جان محمد‘ 65سالہ بشیراحمد‘ بستی اقبال خان کا 29سالہ کالو‘ احمدپور لمہ کا 45سالہ محمدیوسف اور خانپور کا رہائشی 48سالہ ابراہیم شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -