قندیل بلوچ قتل کیس‘ ملزم عارف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان (خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث مفرور ملزم عارف کا پولیس استدعا پر مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم عارف کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزم عارف کے خلاف غیرت (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)
کے نام پر بہن قندیل بلوچ کو قتل کرانے کا مقدمہ درج ہے، ملزم عارف سے کیس کے متعلق تفتیش ہونی باقی ہے، تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے،واضح رہے کہ ملزم عارف کے خلاف والد عظیم نے 16 جولائی 2016 کو غیرت کے نام پر بیٹی قندیل کو سازشی کردار ادا کرکے قتل کرانے کا مقدمہ درج کرایا تھا، ماڈل قندیل بلوچ کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا ہوچکی ہے،جبکہ مقدمہ کے دیگر مفتی عبدالقوی سمیت پانچ ملزمان کو عدالت نے بری کردیا تھا، تاہم گزشتہ روز عدالت نے پولیس استدعا پر ملزم عارف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
ریمانڈ