اپوزیشن خود متحد نہیں عوام کو بھی  تقسیم کرنا چاہتی ہے،گورنر پنجاب

    اپوزیشن خود متحد نہیں عوام کو بھی  تقسیم کرنا چاہتی ہے،گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن خود متحد نہیں اور عوام کو بھی تقسیم کر نے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔اپوزیشن کے کسی ایک بھی فرد کے خلاف تحر یک انصاف کی حکومت نے مقدمہ بنایا اور نہ ہی اپوزیشن کے خلاف(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)


 انتقامی کاروائی ہوگی۔اپوزیشن کو چاہیے وہ ذاتی اور سیاسی مفادات کی بجائے قومی اور ملکی مفادات کوتر جیح دیں۔حکومت کی کامیاب معاشی پالیسیوں کی وجہ سے تجارتیخسارے میں 35 فیصدکمی ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی مستحکم ہوئے ہیں۔ وہ ہفتہ کے روز برکی میں انجمن خواہان اسلام کے زیر اہتما م سیمینارسے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ملک معراج خالد مر حوم کی فلاحی تنظیم انجمن خواہان اسلام کے صدر رانا محمد منشاء سمیت دیگر بھی موجودتھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام عام انتخابات میں مستر دکر چکے ہیں ہم سمجھتے ہیں پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن جب کوئی بھی اپوزیشن جماعت احتجاج کی آڑ میں سڑکوں پر آکر ملک میں انتشار اور فساد پیدا کر نے کی کوشش کرے گی تو عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جس کو ہر صورت پورا کیا جائیگا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ ایک سوال کے جواب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر اپوزیشن کو پورے ملک میں کہیں بھی بھارت کے خلاف یا کشمیر یوں کے حق میں مارچ یا ریلی کی توفیق نہیں ہوئی اب یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے احتجاج کی باتیں کررہے ہیں جو کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں اس لیے اپوزیشن کو چاہیے وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر ے۔ جبکہ بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے انجمن خواہان اسلام کے سکولز اورکالج کے دورے کے دروان مختلف کلاسز میں طلباء سے بات چیت بھی کی اور انجمن خواہان اسلام کے بانی ملک معراج خالد کی خدمات کو سراہا۔
گورنر پنجاب