نیب جتنا مرضی ظلم کر لے میں اور میرا خاندان سرخرو ہوگا:نواز شریف

نیب جتنا مرضی ظلم کر لے میں اور میرا خاندان سرخرو ہوگا:نواز شریف

  

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی، نیب مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنا مرضی ظلم کر لے ہم سرخرو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی تحویل میں نیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔ نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے، وہ رات دیر تک جاگتے رہے، دیر تک جاگنے پر سیکورٹی تعینات افسر نے ان سے خیریت دریافت کی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ہے اللہ تعالی اپنا کرم کرے گا، آپ لوگ میرے اور میرے خاندان پر جتنا بھی ظلم کر لے میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا۔

 نواز شریف

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -صفحہ اول -