العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کی سزا کیخلاف نیب کی سزا بڑھانے کیلئے اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

العزیزیہ ریفرنس،نواز شریف کی سزا کیخلاف نیب کی سزا بڑھانے کیلئے اپیلیں ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل 29اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کاز لسٹ جاری کردی جس کے مطابق نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب کی اپیل بھی 29اکتوبر کو ہی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس سنے گا۔ عدالت نے جج ویڈیو سکینڈل کے تناظر میں نواز شریف کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے نواز شریف نے جج ویڈیوسکینڈل کے تناظر میں سزا میں ریلیف کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

العزیزیہ ریفرنس

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -صفحہ اول -