ملک بھر میں ڈینگی بے قابو، اسلام آباد میں مریض 7ہزار سے متجاوز

ملک بھر میں ڈینگی بے قابو، اسلام آباد میں مریض 7ہزار سے متجاوز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وباکیشکل اختیار کرگیا، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی، دیگر شہروں میں بھی سینکڑوں مریض سامنے آگئے۔رولپنڈی، اسلام آباد میں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ ڈینگی مچھر کے سامنے بے بس نظر آنے لگی، مزید 254 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے، متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔لاہور، فیصل آباد، ملتان، رحیم یار خان اور دیگر کئی شہروں میں بھی ڈینگی کے سینکڑوں مریض سامنے آگئے۔ خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مزید 140 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہوگئی۔

ڈینگی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -صفحہ اول -