انتظامیہ گھر گھر جا کر ڈینگی لاروا کی چیکنگ کو یقینی بنا رہی ہے،میاں اسلم اقبال

انتظامیہ گھر گھر جا کر ڈینگی لاروا کی چیکنگ کو یقینی بنا رہی ہے،میاں اسلم ...

  

لاہور(جنرل رپورٹر(صوبائی وزیر اطلاعات اسلم اقبال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی کے حوالے سے پوری طرح متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ آؤٹ ڈور اور ان ڈور سروئلنس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اور ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور گھر گھر جا کر ڈینگی لاروا(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

کی چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں اورسکولز، کالجز کی سطح پر ڈینگی آگاہی سیمینارز اور واکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور کنٹرول کرنے کیلئے ڈینگی سروئلنس کو جاری رکھے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ڈینگی کے 22 مریض مختلف ہسپتالوں میں داخل ہیں ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اورڈینگی آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی کے مکمل خاتمے کیلئے اسی طرح سے اپنے کام کو جاری رکھے تاکہ ڈینگی پر مکمل عبور حاصل کیا جا سکے۔

اسلم اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -