برطانوی شاہی جوڑا کل شب ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچے گا

  برطانوی شاہی جوڑا کل شب ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچے گا

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)برطانوی شاہی جوڑا پرسوں شب ساڑھے نو بجے پاکستان پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بچوں کے بغیر پاکستان کا دورہ کر رہا ہے،برطانوی شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین،اور طبی ماہرین کے علاوہ 40 سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا نور خان ائیر بیس پہنچے گا،پرنس ولیمز اور کیٹ مڈلٹن کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر،حکام دفتر خارجہ اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے۔ ذرائع نے بتایاکہ نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا،منگل کے روز شاہی جوڑے کی صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان ملاقاتیں ہوں گی۔ 

برطانوی شاہی جوڑا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -صفحہ اول -