نیویارک کے نجی سوشل کلب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک،3 زخمی

  نیویارک کے نجی سوشل کلب میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک،3 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بروکلن میں ایک عمارت کے اندر صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کو صبح سات بجے کے قریب عمارت میں فائرنگ کی اطلاع ملی، پولیس جب جائے وقوع پہنچی تو وہاں افراد کی لاشیں ملی جبکہ ایک خاتون اور دو مرد زخمی حالت میں پائے گئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،پولیس واقعے میں مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کررہی ہے۔
نیویارک فائرنگ