سلام ٹیچرز ڈے تقریب کی جھلکیاں 

سلام ٹیچرز ڈے تقریب کی جھلکیاں 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے زیر ا ہتمام سلام ٹیچرز ڈے کی پروقار تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  مہمان خصوصی تھے٭ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا،سکول کے طالبعلم حافظ محمد مبشر نے تلاوت قرآن پاک اور طالبہ زہرہ اظہر نے نعت رسول مقبول ؐ پڑھنے کی سعادت حاصل کی٭قصور کے سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر میاں منیر احمد کی بہترین کارکردگی پر بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں سٹیج پر بلایا گیا اور سٹیج کی نشستوں پر وزیراعلیٰ کے ساتھ بٹھایا گیا٭مرد و خواتین اساتذہ نے بھی سلام ٹیچرز ڈے کی تقریب سے خطاب کیا او رپنجاب حکومت کی جانب سے اساتذہ کی فلاح وبہبود کیلئے بے مثال ا قدامات کو سراہا٭سکول کے بچوں نے اساتدہ کی عظمت اور احترام کے حوالے سے نغمہ پیش کیا٭وزیراعلیٰ نغمہ پیش کرنے والے بچوں کے پاس گئے او ر شفقت کا اظہار کیا٭تقریب کے دوران محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سہولتوں کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

جھلکیاں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -صفحہ اول -