بلاول بھٹو پارلیمان کی بالادستی کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں، بختاور

بلاول بھٹو پارلیمان کی بالادستی کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں، بختاور

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا ہے کہ وہ فوجی امر کہا ں ہے جو اپنی مکمل طاقت اور سپورٹ کے ساتھ تھا، جو آج احتساب کے عمل سے چھپ رہا ہے، آصف زرداری پر مقدمات صرف انتقام ہے،بلاول بھٹو پارلیمان کی بالادستی کیلئے ڈٹ کر کھڑے ہیں،بلاول بھٹو زرداری پاکستان میں سیاست کے لیے پرفیکٹ فِٹ ہے اور میرا سیاست میں آنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں۔عرب ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاست میں ایک خاندان کا بہت خون بہایا گیا ہے، ہم نے اپنے نانا، ماموں اور والدہ کو کھو دیا، 2010میں میرے والد کی زیرِ قیادت حکومت نے آئینی اصلاحات متعارف کرائیں، اصلاحات کے تحت صدر کو حاصل وہ اختیارات ختم کردیئے گئے، جو ماضی میں فوجی آمروں نے بنائے تھے۔بختاور بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کا کرپشن کے خلاف اقدامات واقعتا منافقت اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آصف علی زرداری کے خلاف مقدمات فقط انتقام ہے، انہیں پہلے بھی جھوٹے الزامات کے تحت 11سال جیل میں قید رکھا گیا، میری والدہ کا سیاسی کردار ختم کرنے کے لئے میرے والد پر کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے گئے اور عدالتوں نے انہیں مذکورہ تمام الزامات سے باعزت بری کیا،جب ہمارے والد جیل میں تھے، تب ہم اپنی والدہ کی شفقت کے زیرِ سایہ چھوٹے بچے تھے لیکن اب ان کی دوری ہمارے لئیحبسِ دم جیسی ہے۔بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے والد عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، انہیں ہائی بلڈ پریشر اور شوگر سمیت دیگر امراض بھی لاحق ہیں، حد یہ ہے کہ انہیں جیل کی کوٹھری میں ایک چھوٹا سا فریج رکھنے بھی نہیں دیا جا رہا کہ جس میں وہ انسولین رکھ سکیں۔

بختاور

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -صفحہ اول -