جولین اسانج کی امریکی حوالگی کی سماعت 21 اکتوبرکو ہوگی،ذاتی طور پر پیش ہوں گے
لندن(آن لائن) جولین اسانج کی امریکی حوالگی کی سماعت21 اکتوبر ہوگی اور وہ ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہوں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسانج جاسوسی اورکمپیوٹر ہیکنگ کے الزامات کا سامنا کرنے کے لئے امریکہ واپس بھیجے جانے تک لندن کے جنوب مشرقی علاقے ایچ ایم پی بیلمارش میں نظر بند رہیں گے۔48 سالہ ا?سٹریلوی نڑاد جولین اسانج کو امریکہ میں 18 مقدمات کا سامنا ہے جن میں سرکاری کمپیوٹرز کو ہیک کرنے کی سازش اور جاسوسی کے قانون کی خلاف ورزی بھی شامل ہے۔جرم ثابت ہونے پر وہ کئی دہائیوں تک جیل میں گزار سکتا ہے۔سابق برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے جون میں ایک حکم پر دستخط کیے تھے جس سے اسانج کو حوالگی کی اجازت دی گئی تھی۔وکی لیکس کے بانی کو 22 ستمبر کو بیلمارش سے رہا کیا جانا تھا
جولین اسانج