وزیر اعلیٰ پنجاب کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

  وزیر اعلیٰ پنجاب کا قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن پر پیغام

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کر کے قدرتی آفات سے ہونیوالے نقصان کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونیوالے نقصان کے ازالے اورریلیف کیلئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو فعال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات میں عوام کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے جبکہ کسی بھی نا گہانی اور قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے عوام میں آگاہی بے حد ضروری ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب/ پیغام

مزید :

صفحہ آخر -