اسلام آباد سمیت تحریک انصاف  کی تمام صوبائی تنظیمیں تحلیل 

اسلام آباد سمیت تحریک انصاف  کی تمام صوبائی تنظیمیں تحلیل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل کردی گئیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی چاروں صوبائی تنظیمیں تحلیل کردی گئی ہیں۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے اس ضمن میں نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کیا گیا،پی ٹی آئی کے صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا بھی اعلان کردیا گیاہے۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے ریجنز کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیاہے۔اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق پنجاب کو شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔سندھ کے لئے سکھر، حیدر آباد، کراچی اور نواب شاہ ریجنز قائم کردیے گئے ہیں۔خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ ریجنز میں تقسیم کیا گیاہے۔بلوچستان کے لئے شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز کی تشکیل کا اعلان کیا گیاہے۔پارٹی اعلا میہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3 تنظیمی یونٹس پر مشتمل ہوگا۔
تنظیمیں تحلیل

مزید :

صفحہ آخر -