اسلام آبادپولیس نے مارگلہ پہا ڑیوں میں گمشدہ نوجوانوں کو تلاش کرلیا

  اسلام آبادپولیس نے مارگلہ پہا ڑیوں میں گمشدہ نوجوانوں کو تلاش کرلیا

  

اسلام آباد(این این آئی)پولیس نے دوران ہائیکنگ مارگلہ کی پہاڑیوں کے جنگل میں گم ہو جانے والے پانچ لڑکوں کو تلاش کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس کنٹرول کو بذریعہ فون اطلاع ملی، اسلامک یونیورسٹی کے پانچ لڑکے ٹریل سکس سے مارگلہ ہلز کی طرف گئے ہیں جن سے اب رابطہ نہیں ہو رہا،جو جنگل میں راستہ بھول گئے ہیں لڑکوں کو تلاش کرنے میں ان کی مدد کی جائے۔ ایس پی صدر کی نگرانی میں فوری طور لڑکوں کی تلاش شروع کردی،کئی گھنٹے کی محنت کے بعد پولیس ٹیم رات گئے نوجوانوں کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی،لڑکوں کے والدین نے ان کی بروقت مدد کرنے پر اسلام آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پو لیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو انعام دینے کا اعلان کیا۔

نوجوان تلاش

مزید :

صفحہ آخر -