ملکی اور غیرملکی ائیر لائنز کی 11پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات

  ملکی اور غیرملکی ائیر لائنز کی 11پروازیں منسوخ، مسافروں کو مشکلات

  

لاہور(این این آئی)اندرون اور بیرون ملک سے آنے اور جانیوالی 11پروازیں منسوخ ہو گئیں۔چائنہ ائیر کی ارمچی جانیوالی پرواز 6018اور آنیوالی پرواز 6017،چائنہ ائیر کی گوانگزو جانیوالی پرواز 6038اور آنیوالی پرواز6037،پی آئی اے کی پیرس جانیوالی پرواز 719اور آنیوالی پرواز 720، پی آئی اے کی کراچی جانیوالی پرواز 798،پی آئی اے کی ابوظہبی جانیوالی پرواز 295اور آنیوالی پرواز 296،پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 302 اورائیر بلیو کی جدہ سے آنیوالی پرواز 471منسوخ ہو گئی۔دمام سے آنیوالی پرواز 157،پی آئی اے کی کراچی سے آنیوالی پرواز 312،ترکش ائیر کی استنبول جانیوالی پرواز 715،دمام جانیوالی پرواز 158اورجدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز 759 تاخیر کا شکار رہیں۔

پروازیں منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -