مقبوضہ کشمیر،کرفیو کے باوجودامتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی

مقبوضہ کشمیر،کرفیو کے باوجودامتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی

  

سرینگر،نئی دہلی(این این آئی)مقبوضہ وادی کشمیر میں گزشتہ دو ماہ سے جاری نامسائد او غیریقینی صورتحال کے باعث تعلیمی اداروں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بالکل ٹھپ ہیں لیکن اسکے باوجود”کشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن“ نے دسویں اور بارھویں جماعتوں کے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی،جسکی وجہ سے طلبہ اور والدین حیران ہو کر رہ گئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات اکتوبر کی 29تاریخ سے شروع ہو کر 16نومبر جبکہ 12ویں کے امتحانات 30اکتوبر سے شروع ہو کر 28نومبر کو ختم ہونگے۔سالانہ امتحانات میں میٹرک کے 65ہزار جبکہ بارھویں جماعت کے 48ہزار طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ طلباء اورانکے والدین نے امتحانات کے انعقاد کیلئے جاری کر دہ دیٹ شیٹوں پر سخت حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 330سے زائد مظاہرے کیے گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکومت کی اندرونی سلامتی سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مظاہروں کا 67فیصد سرینگر، بڈگام اور پلوامہ میں ہوا اور اس دوران زیادہ تر پتھراؤ کے واقعات پیش آئے۔

ڈیٹ شیٹ

مزید :

صفحہ آخر -