افغانستان،صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ،داعش کے 6شدت پسند ہلاک

افغانستان،صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ،داعش کے 6شدت پسند ہلاک

  

کوہاٹ(این این آئی) پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگر ہار میں امریکی ڈرون حملہ میں دہشت گرد تنظیم داعش کے چھ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ سرحدپار سے موصولہ اطلاعات اور افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع پیچرگام کے علاقے سلیمان خیل میں امریکی ڈرون نے داعش کے ٹھکانے کواْس وقت نشانہ بناکرمیزائل داغا جب وہاں مبینہ طورپر کسی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ میزائل کی زدمیں آکر داعش کے کم از کم چھ شدت پسند موقع پر ہی مارے گئے جبکہ اطلاعات کے مطابق کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔

ننگرہار حملہ

مزید :

صفحہ آخر -