ایکسائز افسر کو بھتے کی پرچی کے  ساتھ گولی بھی موصول

ایکسائز افسر کو بھتے کی پرچی کے  ساتھ گولی بھی موصول

  

کراچی(این این آئی)شہر قائد کے ضلع وسطی میں بھتہ خوروں نے ایکسائز انسپکٹر کو بھتے کے پرچی کے ساتھ گولی بھی بھیج کر سنسنی پھیلادی ہے۔شہر قائد میں ڈکیتوں کے بعد بھتہ خور بھی سرگرم ہوگئے ہیں، بھتہ خوروں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد میں ایکسائز انسپکٹر کے گھر بھتے کی دوسری پرچی کیساتھ گولی بھی بھیج دی ہے۔واقعے کے بعد ایکسائزانسپکٹرنے نارتھ ناظم آبادتھانے میں درخواست جمع کرائی تو اس کا ماتھا ٹھنکا رہ گیا جہاں پولیس نے عجیب منطق اپناتے ہوئے کہا کہ دوبارہ ملزمان کی کال آئے گی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ایکسائزانسپکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ بھتہ کی پرچی کے ساتھ تیس بور پستول کی گولی بھی بھیجی گئی ہے۔

بھتے کی پرچی

مزید :

صفحہ آخر -