انڈر 19کرکٹ ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پرکرکٹر ذاکر خان عدالت پہنچ گئے
لاہور(نامہ نگارخصوصی)انڈر 19کرکٹ ٹیم میں سلیکشن نہ ہونے پرکرکٹر ذاکر خان نے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،درخواست میں چیئرمین پی سی پی، وزیراعظم،ڈائریکٹر نیشنل اکیڈمی قذافی سٹیڈیم، سلیکٹر انڈر 19 سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزارنے نشاندہی کی کہ صوبائی سلیکشن کمیٹی نے قوانین کے برعکس ٹرائل کرواکے ٹیم منتخب کی، سلیکشن کمیٹی کی جانب سے درخواست گزار کو نظر اندازکر دیا گیاہے، درخواست گزارکاگزشتہ ریکارڈ دیگر منتخب کھلاڑیوں سے کئی گنابہترہے۔ عدالت سے استدعاہے کہ ریجنل سطح پربنائی گئی ٹیموں کوبحال کرنے کاحکم دیا جائے،درخواست میں مزیداستدعا کی گئی ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کوکالعدم قرار دے کرکھلاڑیوں کے ٹرائل کے ذریعے میرٹ پرٹیم منتخب کرنے کا حکم دیا جائے۔
کرکٹر ذاکر خان