پاکستان ریلوے کا موسمِ سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری

 پاکستان ریلوے کا موسمِ سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیاہے جو 15 اکتوبر 2019 سے نافذالعمل ہوگا۔ نئے ٹائم ٹیبل میں اپ اینڈ ڈاؤن کی 12 ٹرینوں کو نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں۔ جن ٹرینوں اوراسٹیشنوں پر نئے سٹاپ دیئے گئے ہیں۔ ان کے نام اس طرح سے ہیں، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو فضل پور ڈنڈی ریلوے اسٹیشن، فرید ایکسپریس کو مراد چشتی ریلوے اسٹیشن، تھل /میانوالی ایکسپریس کو چھب، کلورکوٹ، دریا خان، کروڑ پپلاں ریلوے اسٹیشن، میانوالی ایکسپریس کو پائی خیل ریلوے اسٹیشن، شاہ لطیف ایکسپریس کو میٹنگ ریلوے اسٹیشن اور موہنجوداڑو پسنجر کو سحرہالٹ ریلوے اسٹیشن پر سٹا پ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اپ اینڈ ڈاؤن کی چار ٹرینوں کے کوٹ لکھپت اور پپلاں ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کو مستقل کردیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ڈاؤن سائیڈ کی 9 ٹرینوں اور اپ سائیڈ کی تین ٹرینوں کی روانگی کے اوقات کو ری شیڈول کیاگیاہے۔ اسی طرح اپ اینڈ ڈاؤن کی 13 ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپ ختم کردیئے گئے ہیں۔ راولپنڈی براستہ بوسال ملتان کے درمیان چلنے والی تھل/ میانوالی ایکسپریس کو بوسال، فتح جنگ، گولٹرہ کی بجائے بوسال، اٹک سٹی، حسن ابدال براستہ ٹیکسلاسے راولپنڈی چلے گی۔ ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک زبیر شفیع غوری نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر موسمِ سرما کے ٹائم ٹیبل کو جاری کردیاہے۔
ریلوے ٹائم ٹیبل

مزید :

صفحہ آخر -