خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری، مریض نجی ہسپتالوں میں جانے پر مجبور

خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری، مریض نجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آئی این پی) خیبرپختونخوا کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی ہڑتال 18ویں روز میں داخل ہوگئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ دیگر تمام سروسزسے بائیکاٹ جاری ہے، دور دراز سے آنے والے مریضوں نے مجبورا نجی ہسپتالوں کا رخ کرلیا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ہڑتال بدستور جاری ہے، صوبے بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے علاوہ او پی ڈیز اور دیگر سروسز معطل ہیں۔ 18روز سے جاری ہڑتال کے باعث صوبے کے دور افتادہ اضلاع کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، علاج نہ ہونے کے باعث مریضوں نے مجبورا بھاری فیسوں والے نجی ہسپتالوں کا رخ کرلیا ہے۔دوسری جانب ڈاکٹروں سمیت گرینڈ ہیلتھ الائنس کے 15ارکان کو مردان جیل سے رہا کردیا گیا ہے تاہم ڈاکٹروں کی جانب سے ریجنل اینڈ ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا فیصلہ واپس لینے سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -