احتساب عدالت نے نواز شریف کے جسمانی ریمانڈکا تحریری حکم جاری کر دیا
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے چودھری شوگرملز کیس میں گرفتارسابق وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف کے جسمانی ریمانڈکاتحریری حکم جاری کر دیا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب کے تفتیشی افسر سے تفتیش کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔احتساب عدالت کے جج امیرمحمد خان نے یہ تحریری حکم جاری کیاہے، تحریری حکم 5صفحات پر مشتمل ہے، عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے جامع اور مدلل دلائل دئیے،تفتیشی افسر نے الزامات کی تفتیش کے لئے عدالت سے پہلا ریمانڈ مانگا،نیب کے تفتیشی افسر نے میاں محمد نوازشریف سے تفتیش کے لئے 15 دن کا ریمانڈ مانگا تھا،جس پر عدالت نواز شریف کو 14 دن کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دیتی ہے،تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو 25 اکتوبر کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے،تحریری حکم میں تفتیشی افسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نواز شریف سے ہونے والی تفتیش سے آئندہ سماعت پرعدالت کو آگاہ کرے۔
تحریری حکم