حکمران جتنے مرضی ظلم کر لیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہوگا:نواز شریف

حکمران جتنے مرضی ظلم کر لیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہوگا:نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی، حکمران مجھ پر اور میرے خاندان پر جتنے مرضی ظلم کر لیں لیکن ہم سرخرو ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کی تحویل میں نیب کے ڈے کئیر سینٹر میں پہلی رات گزاری۔ نواز شریف نے رات کو گھر سے آئے دال چاول کھائے، وہ رات دیر تک جاگتے رہے، دیر تک جاگنے پر سیکورٹی تعینات افسر نے ان سے خیریت دریافت کی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قوم کی خدمت نیک نیتی سے کی ہے اللہ تعالی اپنا کرم کرے گا، آپ لوگ میرے اور میرے خاندان پر جتنے بھی ظلم کر لیں میں اور میرا خاندان سرخرو ہو گا۔
 نواز شریف

مزید :

صفحہ اول -